حکومت نے بجٹ میں بھنگ کاشت کا منصوبہ ڈراپ کردیا

پی ٹی آئی نے وفاقی کابینہ سے منظوری لیے بغیر منصوبہPSDP میں شامل کیا،حسن بلوچ


وقاص احمد June 23, 2022
پی ٹی آئی نے وفاقی کابینہ سے منظوری لیے بغیر منصوبہPSDP میں شامل کیا،حسن بلوچ- فوٹو:فائل

پی ٹی آئی حکومت کا بھنگ پالیسی وفاقی کابینہ سے منظوری کیے بغیر شروع کیے جانے کا انکشاف، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا پول کھول دیا۔

آغاحسن بلوچ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی کابینہ سے بھنگ پالیسی کی منظوری لیے بغیر منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا،نئی حکومت نے بجٹ میں بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ڈراپ کردیا۔ پی ٹی آئی حکومت نیوفاقی کابینہ سے بھنگ پالیسی کی منظوری نہ لی اورپی ایس ڈی پی میں بھنگ کا منصوبہ رکھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ نے پالیسی کی منظوری نہیں دی تو منصوبہ پی ایس ڈی پی میں کیسے شامل ہوتا، بھنگ کی کاشت حساس معاملہ ہے جسے باریک بینی سے دیکھا جائے گا، پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں منفی اثرات پڑ سکتے تھے، جلد بازی کے بجائے تمام پہلووں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کی منظوری ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں