مہوش حیات ’مس مارول‘ میں کونسا کردار ادا کر رہی ہیں

مہوش حیات نے مس مارول سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2022
مسلمان سپر ہیرو لڑکی پر بنی فلم مس مارول کی نشریات کا آغاز ہو چکا ہے(فائل فوٹو)

LONDON: ڈزنی پلس پر 22 جون سے مس مارول کی نشریات کا آغاز ہوا ہےاور اس سیریزکی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری دکھائی گئی ہے۔

ڈزنی کی مسلمان سپر ہیرو پر بنی نئی سیریز' مس مارول 'سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے وہ اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے،جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔



سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریزنامورہدایتکار شرمین عبید چنائے،العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔



واضح رہے کہ پاکستانی اداکاروں میں مہوش حیات کے علاوہ نمرہ بچہ بھی مس مارول میں نجمہ کا کردار نبھارہی ہیں، مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں