لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کی موت سرجن سمیت ڈاکٹر نرسز کو مقدمے کا سامنا

لیجنڈ فٹبالر نومبر 2020ء میں انتقال کرگئے تھے


ویب ڈیسک June 23, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) لیجنڈ فٹبالر نومبر 2020ء میں انتقال کرگئے تھے

ISLAMABAD: ارجنٹینا کے لیجینڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی اچانک موت کے معاملے پر غفلت برتنے کے جرم میں سرجن سمیت ڈاکٹرز اور نرسز کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ارجنٹینا کی مقامی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ طبی عملے پر ممکنہ طور پر جانتے بوجھتے قتل کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا، استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کی دیکھ بھال پر مامور افراد نے انہیں گھر پر فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کے دوران ان کی قسمت پر چھوڑ دیا تھا۔

مقدمے میں نامزد افراد میں نیورو سرجن، سائیکائٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ کے علاوہ دیگر ڈاکٹر اور نرسیں شامل ہیں جو میراڈونا کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: میراڈونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے گھر اور کلینک پر چھاپہ

قبل ازیں ارجنٹائن کی پراسیکیوشن محکمے نے سرجن لیئوپولڈو لُوک کی رہائش گاہ اور کلینک کی تلاشی لی گئی تھی، تفتیش کے دوران ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ میراڈونا کے دماغ کی ایک شریان میں خون جم گیا تھا جس کا آپریشن کرنا ضروری تھا۔

دوسری جانب مقدمے کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیجنڈ فٹبالر نومبر 2020ء میں انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں