بلاول کا دادی کے انتقال پر تعزیتی پیغام یادگاری تصاویر شیئر کردیں

آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے، چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک June 23, 2022
—فوٹو: بلاول بھٹو زرداری ٹوئٹر اکاؤنٹ

LONDON:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز انتقال کر جانے والی اپنی دادی سے متعلق تعزیتی پوسٹ کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری پیاری دادی زریں آرا زرداری زوجہ حاکم علی زرداری (مرحومہ) انتقال کر گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'آپ سب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے'۔ چیئرمین پی پی پی نے پوسٹ میں تصاویر بھی شیئر کیں۔












تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں