عثمان مرزا کیس میں اہم کردار ادا کرنے والے جج کی اگلے عہدے میں ترقی
سینئر سول جج وقار حسین نے علاقہ مجسٹریٹ کے طور پر عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو سپروائز کیا
وفاقی دارالحکومت میں جوڑے پر تشدد کے ہائی پروفائل عثمان مرزا کیس کو بطور علاقہ مجسٹریٹ سپروائز کرنے والے جج کو اگلے عہدے میں ترقی دے دی گئی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈیپورٹیشن پر خدمات دینے والے سول جج وقار حسین گوندل کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بطور سینئر سول جج ترقی دی گئی۔
اسلام آباد جوڈیشری میں واحد جج وقار حسین گوندل کی ترقی ہوئی۔ سینئر سول جج وقار حسین نے علاقہ مجسٹریٹ کے طور پر عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو سپروائز کیا۔
انہوں نے عثمان مرزا کیس کا چالان منگوا کر سیشن جج کی عدالت بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ سینئر سول جج وقار حسین گوندل جولائی 2019 سے اسلام آباد کی جوڈیشری میں تعینات ہیں ، پنجاب جوڈیشری سے وقار گوندل ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد جوڈیشری میں تعینات ہیں۔