عمران خان کی حکومت نے پونے چارسال میں 71 سال کے برابرقرض لیاوزیرخزانہ

عمران خان پرسپر ٹیکس نہیں لگے گا کیونکہ ان کی آمدنی 15 کروڑ سے کم ہے، مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک June 24, 2022
وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹوں کی کمپنیوں پربھی ٹیکس لگایا،وزیرخزانہ:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پونے چارسال میں 71 سال کے برابرقرض لیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پونے چار سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا۔ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر لائے جسے ہم نے آکر بچایا ہے۔عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک کو خود داری کی جانب نہیں غلامی کی طرف دھکیلا۔ اب 23 کروڑ غیور عوام کا طاقت ور ملک ڈیفالٹ کی جانب نہیں ترقی کی جانب جائیگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں جٹ خسارے کے طعنے دینے والے عمران خان نے سب سے زیادہ قرض لیا۔عمران خان 20 سال سے ڈیڑھ سے دو لاکھ کا ٹیکس دے رہے تھے اب گزشتہ سال سے 98 لاکھ روپے ٹیکس دے رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ شاید توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ کر آمدن بڑھی۔عمران خان پر البتہ سپرٹیکس نہیں لگے گا کیونکہ ان کی آمدن 15 کروڑ سے کم ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے جو ٹیکس لگائے ہیں وہ بلواسطہ ٹیکس نہیں لگائے ہم نے امیر لوگوں اور صنعتوں پر ٹیکس لگائے۔ رواں مالی سال بجٹ خسارے کے حوالے یاد رکھا جائے گا جس میں 5300ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ چھوٹی دکانوں سے بجلی کے بلوں کی مد میں فکس ٹیکس لیں گے۔گھر بنا کر بیچنے والوں پر اور کار ڈیلرز سے بھی ان کی آرا پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ ان ٹیکسز سے مہنگائی نہیں بڑھے گی بلکہ پاکستان کا ریونیو بڑھے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں