حکومت کا ملازمین کو1 ماہ کی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعدایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا


ویب ڈیسک June 29, 2022
فوٹو:فائل

PESHAWAR: وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔

اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔