چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی


Business Reporter June 30, 2022
(فوٹو: فائل)

GHAZIABAD: چین سے قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 ارب ڈالر اضافے کے بعدسرکاری ذخائر کی مالیت 10ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعلامیے کے مطابق 24 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے رقوم ملنے اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 2 ارب 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں