میرا سب سے بڑا نقاد میرا بیٹا ہے گلوکار ادت نارائن

بھارتی فلموں کو دنیا بھرمیں پہچان گائیکی سے ملی، پاکستانی میوزک انڈسٹری بہت مضبوط ہے، گلوکار ادت نارائن


Umair Ali Anjum March 10, 2014
بھارتی فلموں کو دنیا بھرمیں پہچان گائیکی سے ملی، پاکستانی میوزک انڈسٹری بہت مضبوط ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارادت نارائن نے کہاہے کہ میرا سب سے بڑانقاد میرا بیٹاہے میری گائیکی پر اس کا تبصرہ ضروری ہوتاہے اس کے بتائے ہوئے نقص پر میں غورکرتاہوں۔اپنا ہر نیاگانا اسے ضرور سنواتا ہوں ۔

بھارت اوروہاں کی عوام نے جتنا پیار دیا ہے اتنا ہی مجھے پاکستان کی عوام سے بھی ملا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ دنیابھرمیں ہندوستان کی فلموں کو پہچان ملنے اور ان کی کامیابی میں ہماری گائیکی کابہت اہم کرداررہاہے اورمیں سمجھتاہوں کہ گائیکی فلم کی کہانی پربہت اثراندازہوتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی گلوکارادت نارائن کاکہناتھاکہ ہمارے سب ہی نئے گلوکار اچھا گا رہے ہیں مگرجوکام میکاسنگھ کررہے ہیں وہ دوسروں سے منفردہے ہردورمیں کوئی نہ کوئی فنکاردلوں پرراج کرتاہے آج میکاان خوش نصیبوں میں سے ہے پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پاکستانی میوزک انڈسٹری بہت مضبوط ہے اور یہاں اساتذہ گانے والے ہیں جن سے سیکھنے کوملتاہے پاکستان ان خوش نصیب ملکوں میں سے جہاں میڈم نورجہاں ،اورمہدی حسن جیسے فنکاروں نے کام کیاہے اوراپنے ملک اورقوم کادنیابھرمیں نام روشن کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں