20212211 ماہ میں 356 ارب ڈالر کوکنگ آئل درآمد

مالی سال2020-21 کی اسی مدت میں کھانے کے تیل کی درآمدات 2.47 ارب ڈالر تھیں


Salman Siddiqui July 03, 2022
صوبہ سندھ میں پام کی کاشت کی حالیہ کاوشوں کے مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں (فوٹو فائل)

ISTANBUL: گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستان کی کوکنگ آئل کی درآمدات بڑھ کر 3.56 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق مالی سال 2020-21 کی اسی مدت میں کھانے کے تیل کی درآمدات 2.47 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں کوکنگ آئل کی درآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب، ادارہ شماریات کے مطابق فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جو جنوری 2019ء میں 200 فی لیٹر کے لگ بھگ تھیں۔

اسٹیٹ بینک نے حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو عشروں سے پاکستان کا کھانے کے تیل کی درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے۔ 2020ء میں کھانے کی تیل کی 86 فیصد ملکی ضرورت درآمدی تیل سے پوری کی گئی۔ 2000ء میں یہ شرح 77 فیصد تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبادی کے ساتھ ساتھ کوکنگ آئل کی درآمدات بھی بڑھتی جارہی ہے۔

دوسری جانب مقامی سطح پر سویابین اور پام کی کاشت کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکیں۔ تاہم سندھ میں پام کی کاشت کی حالیہ کاوشوں کے مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں اور تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان کی زمین اور آب و ہوا بھی پام کی کاشت کے لیے موزوں ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں سویابین کی کاشت کامیاب ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں