سندھ حکومت نے مارکیٹس شادی ہال اور ہوٹلز جلد بند کرنے کا حکم واپس لے لیا

پابندیوں پر دوبارہ اطلاق 11 جولائی سے ہوگا، نرمی کا فیصلہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کیا گیا ہے، حکومت


ویب ڈیسک July 03, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ 10 جولائی تک معطل کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کی موقع پر یہ فیصلہ کیا، عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔

مزید پڑھیں؛ پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا حکم نامہ 11 جولائی سے دوبارہ بحال ہوگا، پابندیوں میں نرمی شہریوں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں