صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی

نیوروسائنس کے اصولوں پر بنائی گئی سومنی دماغ میں برقی اشارے بھیج کر فوری سلا دیتی ہے


ویب ڈیسک July 05, 2022
سر پر پہنے جانے والی سومنی پٹی صرف 15 منٹ میں گہری نیند لاتی ہے۔ فوٹو: کک اسٹارٹر

PESHAWAR: ماہرین نے نیوروسائنس کے اصولوں پر مبنی سر پر پہننے والی ایک مؤثر پٹی بنائی ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے صرف 15 منٹ میں گہری نیند آجاتی ہے۔

اس طرح یہ نیند لانے کے عام دورانیے کو نصف کر دیتی ہے۔ اس کی تیاری میں میٹ واکر کا مشورہ شامل ہے جو نیند لانے میں دنیا کے بہترین سائنسدانوں میں شامل ہیں۔ اب تک وہ اس پروجیکٹ سے وابستہ ہیں اور نیند پر کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

اس ایجاد کو سومنی کا نام دیا گیا ہے جو ایک طرح کا ہیڈ بینڈ ہے اور اس میں ہائیڈروجل رکھا جاتا ہے۔ اسے ایپ سے کنٹرول کرکے گہری نیند کی وادی میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹ واکر کی نیند پر کتاب بھی بالکل مفت میں دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے سے وابستہ رابرٹ نائٹ بھی ہیں جو نیوروسائنس کے ماہر ہیں۔ سومنی کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے سر پر اس طرح پہنا جاتا ہے کہ الیکٹروڈ والا حصہ پیشانی پر آجاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس میں نصب سینسر دماغ کی ای ای جی کیفیت نوٹ کرکے تعین کرتے ہیں کہ کونسی لہریں زیادہ پیدا ہو رہی ہیں۔

اس کے بعد برقی سرگرمی دماغ کو سکون دے کر آپ کو گہری نیند میں پہنچانے کی کوشش کرتی ہے اور 15 منٹ کے سیشن کے اندر اندر آپ گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ سومنی کا بیرونی حصہ نرم ریشم میں لپیٹا گیا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس پٹی کو پہن کر آسانی سے سوسکتے ہیں۔

اب تک سومنی کو بے خوابی کے سینکڑوں مریضوں پر آزمایا گیا ہے اور سب نے اسے گہری نیند کے لیے بہترین پایا ہے۔ بیرونی طور پر ایپ سے کنٹرول ہونے والی یہ اہم ایجاد کراؤڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے اور سال کے آخر تک 185 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں