تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن

رینجرز کی بھاری نفری نے جیل میں قید تمام قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکال کر سامان کی تلاش لی


Staff Reporter July 07, 2022
(فوٹو: فائل)

کراچی: رینجرز نے بدھ کی شب اچانک ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

رینجرز کی بھاری نفری نے جیل میں قید تمام قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکال کر سامان کی تلاش لی۔اس اطلاع پر ملیر جیل کے اعلیٰ افسران بھی جیل پہنچ گئے اور رینجرز اہلکاروں کی معاونت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے جیل میں کسی تخریب کاری کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بھاری نفری نے جیل کا آپریشن کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ چیز تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ رینجرز حکام نے پولیس اہلکاروں کو بھی بیرکوں سے باہر نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں