عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

برینٹ کروڈ 100 ڈالر سے نیچے آ گیا


AFP July 07, 2022
برینٹ کروڈ 100 ڈالر سے نیچے آ گیا (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی جب کہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں