سندھ حکومت نے پانی پر تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ بنالیا

فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کی فیزیبیلیٹی رپورٹ کام تیزی سےجاری ہے، صوبائی وزیر توانائی


ویب ڈیسک July 07, 2022
(فوٹو: فائل) فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کی فیزیبیلیٹی رپورٹ کام تیزی سے جاری

سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر پاکستان کا پہلا 500 میگا واٹ پانی پر تیرتا ہوا شمسی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ بنالیا۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ 500 میگاواٹ کا پانی پر تیرتا ہوا پاکستان کا پہلا شمسی بجلی بنانے کا منصوبہ کینجھر جھیل پر بہت جلد شروع کردیا جائے گا۔فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کی فیزیبیلیٹی رپورٹ کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ منظوری کے مراحل سے گزر کر یہ منصوبہ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان پہلے اور منفرد فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کے منصوبے سے نہ صرف 500 میگاواٹ ماحول دوست بجلی بلکہ لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوگی اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ کینجھر جھیل پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 500 میگا واٹ ماحول دوست بجلی کا یہ منصوبہ سندھ حکومت کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے جبکہ گو کمپنی پروجیکٹ پر کام کررہی ہے اور اس منصوبے میں 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں