ٹوئٹر نے دو اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی آزمائش شروع کردی

کوٹویٹس کے فیچر سے دو افراد ایک ٹویٹ لکھ کر اسے صرف ایک ٹویٹ کی صورت میں پوسٹ کرسکیں گے


ویب ڈیسک July 10, 2022
ٹویٹر نے کوٹویٹس کے نام سے دو اکاؤنٹس سے ایک ہی ٹویٹ کرنے کا محدود آپشن کھول دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ٹوئٹر نے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جسے کو ٹویٹس کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت دو افراد دو مختلف اکاؤنٹس سے ایک ہی ٹویٹ لکھ کر آگے بڑھاسکیں گے۔ ممکنہ طور اس کا مقصد ایک ٹویٹ کا دوسرے کو فروغ دینا ہے۔

بعض صارفین نے اس آپشن کی تصدیق کی ہے جس کے تحت محدود پیمانے پر یہ آپشن پیش کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے ایک بیان کے مطابق اسے محدود وقت کے لیے ہی پیش کیا گیا ہے۔

'ہم ٹویٹرپرعوام کے اظہار کے نت نئے طریقوں پر کام کرتے رہتے ہیں۔ ہم کوٹویٹس محدود وقت کےلیے پیش کرہرہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ عوام اور برانڈز کس طرح فروغ پاکرنئے صارفین تک پہنچتے ہیں اور دونوں اکاؤنٹس کا تعلق مضبوط ہوتا جاتا ہے،' ٹوئٹر کے ترجمان جوزف جے نیونیز نے کہا۔

ایک روز قبل امریکا اور کینیڈا کے صارفین نے دو اکاؤنٹس سے ایک ٹویٹ کا آپشن دیکھا اور استعمال کیا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا مقصد کاروباری ہوسکتا ہے۔ اگر کوئی مشہور شخصیت کسی برانڈ کو اپناتی ہے تو وہ اپنے ساتھ اپنی مصنوعات کی تشہیر بھی کرسکتی ہے۔

ایک سال قبل انسٹاگرام نے بھی اس جیسا ایک آپشن پیش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں