ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستانی فیبرکس و لیدر مصنوعات کی زبردست پذیرائی

پاکستانی مصنوعات میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر یورپی ممالک کے خریداروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا


Business Reporter July 09, 2022
پاکستانی مصنوعات میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر یورپی ممالک کے خریداروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں4تا6جولائی تک منعقد ہونے والی 25 ویں ٹیکس ورلڈ، لیدر ورلڈ پیرس 2022 نمائش میں پاکستانی فیبرکس و لیدر مصنوعات کو عالمی خریداروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندہ عمر صلاح الدین کے مطابق اس 3 روزہ نمائش میںپاکستان سے 11 کمپنیوں نے شرکت کی اور فیبرکس،اپیرل اور لیدر مصنوعات کی کٹیگریز میں حصہ لیا، نمائش میںشریک ہونے والی نمایاں پاکستانی کمپنیوں میں لبرٹی، نشاط، سفائر، کوہ نور اور سرینا ٹیکسٹائلز شامل تھیں، اس نمائش میں مجموعی طور پر 20 ممالک کے 400 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں چین بھارت، تائیوان، بنگلہ دیش، ترکی اور پاکستان نمایاں تھے۔

پاکستانی فیبرکس، اپیرل اور لیدر مصنوعات میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر یورپی ممالک کے خریداروں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں