جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 5 فیصد کمی سے 1254 ارب ڈالر تک محدود

گزشتہ 8 ماہ میں برآمدات 6.2 فیصد اضافے سے 16 ارب 86 کروڑ، درآمدات 1.17 فیصد بڑھ کر29 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئیں


Business Desk March 11, 2014
فروری کی ایکسپورٹ 5 فیصد بہتری سے2.17 ارب، درآمدات 13 فیصد کمی سے 3.6 ارب، خسارہ 31 فیصد گھٹ کر 1.43 ارب رہ گیا۔ فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کی تجارت میں 12 ارب54کروڑ20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 4.89 فیصد ہے۔

یاد رہے کہ مالی سال2012-13 کے ابتدائی8 ماہ کے دوران 13 ارب 18 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا تھا۔ جولائی 2013 سے فروری 2014 کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹ 6.20 فیصد کے اضافے سے 16 ارب86 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات کی مالیت 1.17 فیصد بڑھ کر 29 ارب 40 کروڑ80 لاکھ ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدی بل 29 ارب 6 کروڑ90 لاکھ ڈالر اور برآمدات کی مالیت 15 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ ڈالررہی تھی۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی سی) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق فروری میں ملک سے برآمدات 5.14 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات 12.98 فیصد کی کمی سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح پاکستان کوفروری کی تجارت میں 1 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جو جنوری 2014 سے 30.97 فیصد کم ہے، جنوری 2014 میں برآمدات 2 ارب 6 کروڑ10 لاکھ ڈالر، درآمدات 4 ارب 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور خسارہ 2 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہواتھا۔

اسی طرح فروری 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 18.09 اور درآمدات 6.41 فیصد زائد رہنے کے باعث تجارتی خسارہ 7.43 فیصد کم ہوگیا جبکہ فروری2013 میں برآمدات 1 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 54 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں