روسیوں کو لوٹنے کیلئے بھارت میں جعلی آئی پی ایل کا انعقاد ملزمان گرفتار
ملزمان روسی ستے بازوں سے 3 لاکھ بھارتی روپے وصول کرچکے تھے
PESHAWAR:
بھارتی پولیس نے روسی ستے بازوں کو دھوکے سے لوٹنے کیلئے جعلی آئی پی ایل کا انعقاد کرنے والے ستے باز گروہ کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ست بازوں نے بھارتی شہر گجرات میں ایک فارم کرائے پر حاصل کیا اور اسے ہوبہو کرکٹ اسٹیڈیم کی تیار کیا اور کھلاڑیوں کی نقل اتارنے کےلیے کچھ نوجوانوں اور بے روزگاروں کو 400 روپے پر میچ رکھا تاکہ روسی ستے بازوں آئی پی ایل کے انعقاد کا یقین دلایا جاسکے۔
کھیل کے دوران امپائر بھی موجود تھا جسے ملزمان واکی ٹاکی کے ذریعے کھلاڑیوں کو آؤٹ ہونے اور چھکا چوکا مارنے کا کہتے تھے جس پر روسی ستے باز پیسے لگاتے تھے۔
بھارتی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جعلی آئی پی ایل کا کوارٹر فائنل شروع ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا۔
جعلی آئی پی ایل یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جارہا تھا جسے دیکھ کر روسی ستےباز کھلاڑیوں پر پیسے لگارہے تھے اور 3 لاکھ بھارتی روپے انسٹاگرام چینل کے ذریعے بھارتی شہریوں کو ادا کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ جعلی آئی پی ایل کا انعقاد مئی میں منقعد ہونے والے آئی پی ایل کے تین ہفتے بعد ہوا۔