کووڈ وباء کے بعد سے دنیا بھر میں اوسط عمر کم ہوگئی رپورٹ
رپورٹ کے مطابق 2019 کی نسبت 2021 میں عالمی سطح پر لوگوں کی اوسط عمر میں تقریباً دو سال کمی آئی ہے
MARDAN:
اقوامِ متحدہ کے مطابق کووڈ کی عالمی وباء کے بعد سے عالمی سطح پر اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی دنیا کی آبادی کے متعلق تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019ء کی نسبت 2021ء میں عالمی سطح پر لوگوں کی اوسط عمر میں تقریباً دو سال کی کمی آئی ہے۔بولیویا اور روس جیسے دیگر کچھ ممالک میں اوسط عمر میں چار سال سے زیادہ کی ڈرامائی کمی سامنے آئی۔
کووڈ کا پہلا کیس چین میں 2019 کے آخر میں ریکارڈ ہوا، جبکہ باقی دنیا میں یہ انفیکشن 2020 میں پھیلنا شروع ہوا۔تب سے ایک اندازے کے مطابق 67 لاکھ سے زائد افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔
پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کو معلوم ہوا کہ کووڈ کی عالمی وباء کی وجہ سے عالمی آبادی میں تبدیلی آئی۔2021 میں عالمی سطح پر زندگی کا دورانیہ 71 سال تک گِر گیا جو 2019 میں 72.8 سال کا تھا۔
رپورٹ کہا گیاکہ ایسا ہونے کی بڑی وجہ کووڈ وباء ہے۔عالمی وباء کا میعادِ زندگی پر اثر مختلف خطوں اور مملک میں مختلف ہے۔ بولیوا، بوٹسوانا، لبنان، میکسیکو، عمان اور روس میں 2019 سے 2021 کے درمیان زندگی کے دورانیے میں چار سال سے زائد کی کمی ہوئی۔
اقوامِ متحدہ کے اندازے کے مطابق عالمی معیادِ زندگی 2050 تک دوبارہ بڑھ کر 77.2 سال تک ہوجائے گی۔