آئی ایم ایف اور پاکستان پیکیج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں


این این آئی July 13, 2022
پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔

ولسن سینٹر، واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں