دنیا کے مہنگی ترین فرائز کی قیمت نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے
مہنگے ترین فرائز امریکا کے ’نیشنل فرائز ڈے‘ پر فروخت کیے گئے
لاہور:
امریکی ریسٹورنٹ نے فرائز کے قومی دن پر دنیا کے مہنگے ترین فرینچ فرائز (آلو کے چپس( فروخت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 13 جولائی کو امریکا بھر میں فرینچ فرائز کا قومی دن منایا گیا، اس موقع نیویارک کے سرینڈیپٹی نامی ریسٹورنٹ نے فرائز کی مہنگی ترین ڈش پیش کردی۔
دنیا کے مہنگے فرائز سے تیار کی گئی ڈش کا نام کریما ڈیلا کریمی پومیز فرائز' رکھا اور اس ڈش کو 41 ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیا گیا۔ 200 ڈالرز میں فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین فرینچ فرائز کی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی شیئر کی۔