
نئے وفاقی بجٹ کے بعد دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی ریکارڈ سطع پر پہنچ گئی جبکہ بجٹ نافذ ہونے کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.32فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 33.06 فیصد رہی تھی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ 14 جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد زائد رہی، مجموعی طور پر 51 بنیادی ضروری اشیاء میں سے 29 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17کی قیمتیں مستحکم رہیں، جن میں 29اشیاء کی قیتموں میں اضافہ ہوا ان میں آلو، پیاز، انڈے، چکن ، دال مونگ، آٹا، دال مسور، چائے، گھی ، اروی 6 اور اری 9 چاول، دہی، تازہ دودھ، مٹن،بیف، لہسن، دال ماش، انرجی سیور، سگریٹ، گڑ، ماچس اور آٹے سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔