پاکستان کو 117ارب ڈالر 6 ہفتوں میں مل جائیں گے آئی ایم ایف

پروگرام کے تحت مجموعی رقم تقریباً 4 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی


این این آئی July 17, 2022
پروگرام کے تحت مجموعی رقم تقریباً 4 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کے نتیجے میں ملک کو فوری ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی رقم مل جائے گی۔

آئی ایم ایف کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیری رائس نے بتایا کہ یہ پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے پر ایک معاہدہ ہے، جس کے نتیجے میں فوری طور پر پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی مجموعی رقم تقریباً 4 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

قسط جاری کرنے کے ٹائم فریم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ اب سے 3 سے 6 ہفتوں کے درمیان ہونے کا امکان ہے جس کے بعد رقم دے دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں