شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں كامیاب مذاكرات ہونے جارہے ہیں مولانا یوسف شاہ

طالبان اور حكومت كے درمیان مذاكرات كا مقصد یہی ہے كہ شمالی وزیرستان كے عوام كی مشكلات كو دوركیا جاسكے، مولانا یوسف شاہ


Online March 11, 2014
حكومت شمالی وزیرستان كے عوام كو مختلف طریقوں سے ہراساں كر رہی ہے، مولانا یوسف شاہ فوٹو: پی پی آئی

جمعیت علما اسلام (س) كے صوبائی امیر اور طالبان كمیٹی كے كوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے كہا كہ شمالی وزیرستان میں آپریشن كی بجائے كامیاب مذاكرات ہونے جارہے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے كہا كہ طالبان اور حكومت كے درمیان ہونے والے مذاكرات كا مقصد یہی ہے كہ شمالی وزیرستان كے عوام كی مشكلات كو دور كیا جاسكے كیونكہ شمالی وزیرستان كے عوام ہر طرف سے پسے جارہے ہیں اور اب پیٹرولیم مصنوعات كی بندش سے شمالی وزیرستان كی عوام پر ایک اور وار كیا گیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ حكومت شمالی وزیرستان كے عوام كو مختلف طریقوں سے ہراساں كر رہی ہے، كبھی غذائی اجناس اور كبھی ایف سی آر كے دفعات لگا كر كاروبار كو بند كیا جاتا رہا ہے تاہم اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور حكومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات كی ترسیل پر سے پابندی ہٹائے۔

مولانا یوسف کا کہنا تھا کہ وفاقی حكومت نے شمالی وزیرستان كو پیٹرولیم مصنوعات كی سپلائی گزشتہ ماہ كی 25 تاریخ سے بند كر ركھی ہے جس کے باعث شمالی وزیرستان كے علاوہ میران شاہ، میر علی اور دیگر دور درازعلاقوں میں ایک لیٹر پیٹرول كی قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز كر گئی ہے اور تمام علاقوں میں زندگی كا پہیہ رک گیا جس سے نظام مفلوج ہو كر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے رابطہ كیا گیا ہے اور انہوں نے یقین دہانی كرائی ہے كہ یہ مسئلہ جلد حل كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں