سولر پینل مینوفیکچرنگ کی ڈرافٹ پالیسی تیار

EDB سولر پینل،الائیڈ ایکوپمنٹس مینوفیکچرنگ دستاویز حکومت کو جمع کرائے گی


حسیب حنیف July 18, 2022
صوبائی انرجی ڈیپارٹمنٹس،ریسرچرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز بھی جاری ہیں۔ (فوٹو: وکی پیڈیا)

TAXILA: انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے سولر پینل مینوفیکچرنگ پر ڈرافٹ پالیسی تیار کر لی گئی۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ رواں ماہ کے آخر تک سولر پینل اور الائیڈ ایکوپمنٹس مینوفیکچرنگ سے متعلق اپنی پالیسی دستاویز حکومت کو جمع کرائیگی۔وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) کی جانب سے سولر پینل مینوفیکچرنگ پر ورکنگ جاری ہے،ای ڈی بی کی جانب سے سولر پینل مینوفیکچرنگ کیلیے صوبائی انرجی ڈیپارٹمنٹس، ریسرچرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگز بھی جاری ہیں۔

اس وقت پاکستان کو شدید توانائی بحران اور مہنگی توانائی کا سامنا ہے،جس سے تمام سیکٹرز شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ملک کی توانائی کی طلب تقریبا 29 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ پیداوار 22 ہزار میگاواٹ ہے،موجودہ حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری اور سولرائزیشن پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

اس وقت ملک میں مجموعی طور پر انرجی جنریشن مکس کا 40 فیصد مقامی ذرائع سے تیار ہو رہا ہے جبکہ 60 فیصد درآمدی فیول پر تیار ہو رہا ہے۔دوسری جانب حکومت نے 2030 تک توانائی کا مقامی شیئر90 فیصد تک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں