فارنسک ڈویژن اور اے وی سی کے دفاتر پرانی عمارتوں میں منتقل ہونگے

فارنسک ڈویژن واپس ہیڈکوارٹرز سے متصل عمارت اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پرانے دفتر گارڈن ہیڈکوارٹرز میں منتقل ہوگا


Sajid Rauf March 12, 2014
شعبوں کی منتقلی جلد شروع ہوگی،کمپلیکس میں افسران کو مشکلات تھیں،عمارت میں افسران کو کمرے الاٹ، تزئین شروع۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

فارنسک ڈویژن سندھ کو دوبارہ پرانی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ادارے کی منتقلی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کے عقب میں سی سی پی او کمپلیکس میں قائم سندھ پولیس کے ایک اہم تفتیشی ادارے فارنسک ڈویژن سندھ کو ایک مرتبہ پھر گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز سے متصل عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ فارنسک ڈویژن سندھ کی منتقلی کا فیصلہ سی سی پی او کمپلیکس میں کراچی پولیس کے چیف شاہد حیات اور ان کے ماتحت پولیس افسران کو دفاتر الاٹ کیے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے جبکہ گارڈن ہیڈکوارٹرز سے متصل عمارت میں موجود اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو اس کے پرانے دفتر گارڈن ہیڈ کوارٹرز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پولیس نے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئی جی سندھ اقبال محمود نے باضابطہ نوٹیفکیشن جا ری کردیا ہے اور سی سی پی او کمپلیکس میں افسران کو کمرے الاٹ کرکے عمارت کی تزئین وآرائش شروع کردی گئی ہے۔

فارنسک ڈویژن سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ فارنسک ڈویژن سندھ کی منتقلی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کیا جائے گا انھوں نے بتایا کہ نئے سی سی پی کمپلیکس کی عمارت میں آنے والے تفتیشی افسران کو بھی مشکلات کا سامنا تھا اور نئی عمارت میں ضروری کام سے آنے والے افراد کے لیے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہیں تھا جس کے باعث فارنسک ڈپارٹمنٹ آنے والے افراد دھوپ میں کھڑے رہتے تھے انھوں نے بتایا کہ فارنسک ڈویژن کو پرانی عمارت میں منتقلی کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں