کامن ویلتھ گیمز اور ترکی اسلامک گیمز کےلئے اتھلیٹس اور آفیشلز کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں 103رکنی جبکہ ترکی میں ہونے والے اسلامک گیمز میں 114 رکنی دستہ شریک ہوگا


ویب ڈیسک July 18, 2022
(فوٹو: فائل)

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز اور ترکی میں ہونے والی اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے لئے اتھلیٹس اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔کامن ویلتھ گیمز میں 103رکنی قومی دستہ شرکت کرے گا۔ ترکی میں ہونے والے اسلامک گیمز میں114رکنی دستہ شریک ہوگا۔بیڈمنٹن ٹیم کی بھی دستے میں واپسی ہوگئی، اخراجات پی اوے برداشت کرے گا۔

لاہور میں سید عارف حسن کی صدارت میں پی او اے کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ 56 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گاجبکہ پی او اے اور نیشنل فیڈریشنز 27 کے اخراجات برداشت کرے گی۔

بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی دستہ میں واپسی ہوئی جن کے اخراجات پی ایس بی کی جگہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن برداشت کرےگی۔بیڈمنٹن کھلاڑیوں کےاحتجاج کےبعدپی او اےنےبیڈمنٹن ٹیم کودستہ میں شامل کروایا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی دستے کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔

برمنگھم گیمز کےلئےقومی دستہ23 جولائی کوبرمنگھم روانہ ہوگا۔پاکستانی اتھلیٹس13 گیمز میں حصہ لیں گے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز28جولائی سے8اگست تک شیڈول ہے ۔نو اگست سےترکی میں ہونے والے اسلامک گیمز کےلیے 73 رکنی دستے کو پی ایس بی اور 41 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پی او اے اور فیڈریشنز سپورٹ کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں