افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ ہلاکتوں کا خدشہ

زلزلے کی شدت سے ریکٹر اسکیل پر5.1 تھی، امریکی جیولوجیکل سروے


ویب ڈیسک July 19, 2022
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں:فوٹو:فائل

کراچی: افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ طالبان حکومت کی جانب سے امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ 25 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں