بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے


ویب ڈیسک July 19, 2022
ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے (فوٹو فائل)

کراچی: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 12 گھنٹے تک چلا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1100 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں