مظفرگڑھ پسند کی شادی سے روکنے پر13سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی کی خودکشی

لڑکا اورلڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی، پولیس


ویب ڈیسک July 19, 2022
گھر والوں نے لڑکا اورلڑکی کو ڈانٹ کر شادی سے منع کیا تھا، پولیس:فوٹو:فائل

مظفرگڑھ میں پسند کی شادی سے روکنے پر13 سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں پسند کی شادی سے روکنے پر ناراض 13 سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔اندرون شہر کے رہائشی بلال اورلاریب ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے۔ گھر والوں نے دونوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی اورشادی کرنے سے منع کردیا۔

گھر والوں کے شادی سے روکنے پر بلال نے پہلے لاریب کوزہریلی گولیاں کھلائیں اورپھرخود کھا کر خود کشی کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔