روس اور ترکیہ کے صدور کی ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات

سہ فریقی مذاکرات میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 19, 2022
سہ فریقی اجلاس میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، فوٹو: فائل

کراچی: روس اور ترکیہ کے صدور ولا دیمیر پیوٹن اور رجب طیب اردوان نے تہران پہنچنے پر ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ہونے والے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شام سمیت خطے اور علاقائی سیکیورٹی پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ایران میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ اور روس کے صدور نے ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردوان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں