شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

گال ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا


ویب ڈیسک July 19, 2022
(فوٹو: کرک انفو) گال ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا

ISLAMABAD: دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاہین آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر قومی ٹیم کے فزیو کی جانب سے انہیں آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی جبکہ انہیں فیلڈنگ سے بھی دور رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: گال ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کی شاندار بلےبازی

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے، جس بعد دوسرے ٹیسٹ میں انکی شمولیت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں