ملک بھر میں 20 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا امکان

24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 19, 2022
موسلا دھار بارشوں سے سندھ اورپنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: محکمہ موسمیات نے 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےمون سون ہوائیں شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد اور لاہور میں 20 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، جامشورو، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اوربینظیر آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں