روزگار کی تلاش میں امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 128فیصد اضافہ

روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 35ہزار 173یعنی 128فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے


APP July 21, 2022
5مہینوں میں روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 35ہزار 173یعنی 128فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد میں 128فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائیمنٹ (بی ای اینڈ او ای) کی رپورٹ کے مطابق پورے سال 2021کے مقابلہ میں رواں سال 2022کے ابتدائی پانچ ماہ میں یو اے ای جانے والے روز گار کے متلاشی پاکستانیوں کی تعداد میں 128فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔

گزشتہ تمام سال 2021میں بی ای اینڈ او ای کے ساتھ رجسٹریشن کروانے والے پاکستانیوں کی تعداد 27ہزار 442رہی تھی تاہم سال رواں میں مئی 2022کے اختتام تک یہ تعداد 62ہزار 615تک بڑھ گئی۔ اس طرح پورے سال 2021کے مقابلہ رواں سال 2022کے صرف ابتدائی 5مہینوں میں روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 35ہزار 173یعنی 128فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں