پنجاب اسمبلی کی قرارداد جاگیردارانہ ذہنیت کا فیصلہ ہے متحدہ

متحدہ الطاف حسین کی تقریر کیخلاف قرارداد کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتی ہے ،رابطہ کمیٹی


Express Desk March 12, 2014
مخالفت کاعمل بھی ملک خصوصاًپنجاب میں پیغام حق پرستی کے فروغ میں اہم کردارادا کریگا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار داد کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار دادپیش کرنے اوراسے منظور کرنیوالے معززارکان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کی مخالفت کاعمل بھی ملک بالخصوص صوبہ پنجاب میں حق پرستانہ پیغام کے فروغ میں اہم کر داراداکرے گا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریرکیخلاف قراردادمنظور کرناچند جاگیر دارانہ اوروڈیرانہ ذہنیت رکھنے والوں کا فیصلہ ہے جبکہ پنجاب کے غریب ہاری،کسان اور محنت کش طبقہ ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کاحق پرستانہ فکروفلسفہ تیزی سے ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام میں پھیل رہاہے،عوام میں شعوری بیداری جنم لے رہی ہے،بہت جلد ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں غریب ومتوسطہ طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی۔دریں اثنارابطہ کمیٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کنڈی عمرخان میں پولیو ورکرزکی حفاظتی ڈیوٹی پرمامور2 پولیس اہلکاروںکے قتل کی شدیدالفا ظ میں مذمت کی ہے۔مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کوفوری گرفتا رکیاجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔