سلمان خان کے بعد کترینہ اور ان کے شوہر کو بھی قتل کی دھمکیاں

وکی کوشل نے انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے ممبئی پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرا دی


ویب ڈیسک July 25, 2022
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ISLAMABAD:

بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاروں کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔ سلمان خاناور ان کے والد سلیم خان کے بعد اب کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔


ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں وصول ہوئیں۔


وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکی کے بعد انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے ممبئی پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ انہوں نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے ان کی اہلیہ کا پیچھا کرتا رہا اور انہیں دھمکیاں دیتا رہا۔


مقامی میڈیا کی جانب سے اس امر پر خاموشی نظر آئی کہ کترنیہ کیف اور وکی کوشل کو ملنے کی والی دھمکیوں میں کیا کہا گیا۔ خیال رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دبنگ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد سے اداکار سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔


لارنس بشنوئی گینگ نے 29 مئی کوبھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا جبکہ لارنس بشنوئی نے سال 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔


بعدازاں بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو موصول ہونے والے خط سے لاعلمی کا اظہار کر دیا تھا۔






تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں