پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ

خطے کو برآمدات میں 21.92 فیصد، درآمدات میں 22.38 فیصد نمو ریکارڈ


APP July 27, 2022
2021 میں مغربی یورپ سے درآمدات پر 3.63 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پاکستان اورمغربی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مالی سال 2021-22کے پہلے11ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، سال کے دوران خطے کو برآمدات میں 21.92 فیصد اور درآمدات میں 22.38 کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاکستان سے بلجیم، فرانس، جرمنی، نیدر لینڈ اورسوئٹزر لینڈ سمیت مغربی یورپ کے ممالک کو 4.166 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو مالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.92 فیصدزیادہ ہیں ،برآمدات سے ملک کو 3.416 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2021 میں مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 3.782 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں