سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

پاکستان چین سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر متفق ہیں ،چینی وزارت خارجہ


صباح نیوز July 27, 2022
پاکستان چین سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر متفق ہیں، چینی وزارت خارجہ (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: چین نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ ، بہترین اور اعلی معیار کے مطابق آگے بڑھانے کیلیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے بہتر استفادہ کر سکیں۔

بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان جن امور پر اتفاق رائے ہوا تھا چین اس پر عملدرآمد کیلیے تیار ہے ، پاکستان اور چین نے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت ، میڈیا اور تھنک ٹینکس سے تبادلہ خیال اور سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ عالمی تعاون کے بارے میں سی پیک کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے اعلی معیار کے ترقیاتی کام پر زور دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں