ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ


ویب ڈیسک July 27, 2022
—فائل فوٹو

CHAK JHUMRA: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیے ہیں، ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح سے ڈالر کے ان فلو میں اضافہ ہوا تاہم اب غلطیاں دہرانے کی گنجائش نہیں ہے اور نجکاری قانون میں سقم ہے جس کے باعث نجکاری نہیں ہو پا رہی.

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکے ہیں اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیے ہیں، آئی ایم ایف کی مشاورت سے کمیشن قائم کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ماہرین شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پیپرا قوانین اور نیب قانون کے باوجود کرپشن میں کمی نہیں ہوئی، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،ہم مستقبل میں معاشی ترقی تیز اور مہنگائی کم کرنا چاہتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس سال 4 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ہے، دوست ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے جب کہ حکومتی ملکیت شیئرز کی فروخت کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی تاہم ان کمپنیز کی مینجمنٹ یا ملکیت فروخت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صرف اسٹاک مارکیٹ میں کچھ شیئرز فروخت کیے جائیں گے اورکچھ دوست ممالک شیئرز خریدنا چاہتے ہیں،اس سے پاکستان کو فنانسنگ گیپ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ نے امکان ظاہر کیا کہ کچھ دوست ممالک گیس اور فیول مؤخر ادائیگی پر دیں گے جب کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالر سے زیادہ فنانسنگ ملے گی تاہم پاکستان ڈیفالٹ کی صورت حال سے نکل چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں