دریا سندھ میں گاڑی گرنے سے آرمی افسر اور اہلیہ سمیت 7 افراد جاں بحق

حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسن کی شادی ایک ہفتے قبل ہوئی تھی


ویب ڈیسک July 27, 2022
۔(فوٹو: فائل)

MADRID: بلتستان کے بالائی علاقے کھرمنگ میں کار دریائے سندھ میں گرنے سے آرمی آفیسر اور اہلیہ سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دریا میں گاڑی گرنے کا افسوس ناک واقعہ گلگت بلتستان کے سب سے بڑے شہر اسکردو کے علاقے کھرمنگ میں کارگل روڈ پر حادثہ بونگ پڑی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دریا میں ڈوب گئے۔

دریا میں ڈوبنے والے افراد میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کیپٹن حسن اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ بھی شامل ہیں۔

کار دریا میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے تین افراد کی میتیں دریا سے نکال لی ہیں جب کہ چار افراد کی تلاش جاری ہیں جس میں آرمی آفیسر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن حسن کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی اور وہ اسکردو کے رہائشی تھے،ڈوبنے والوں میں صادق حسین ، روح اللہ ، بتول، یزدان اور 2 سالہ طیبہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں