شنگھائی تعاون تنظیم پاک بھارت وزرائے خارجہ آج ایک میز پر ہونگے

اجلاس آج سے تاشقند میں ہوگا،چینی وزیرخارجہ بھی ہونگے،علاقائی تعاون پر بات ہوگی


خالد محمود July 28, 2022
اجلاس آج سے تاشقند میں ہوگا،چینی وزیرخارجہ بھی ہونگے،علاقائی تعاون پر بات ہوگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ آج ایک ہی میز پر ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج (جمعرات کو) سے تاشقند میں ہو رہا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہوں گے، بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر بھی شرکت کریں گے، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی بھی شریک ہوں گے۔

ایس سی او کے وزرائے اجلاس میں علاقائی تعاون پر بات چیت ہوگی، شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے اجلاس ازبکستان میں دو دن جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں