دس پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کے ماڈل کی منظوری

ایچ بی ایف سی کی نجکاری اسی سال متوقع، وزیر نجکاری کی زیرصدارت اجلاس


APP July 28, 2022
ایچ بی ایف سی کی نجکاری اسی سال متوقع، وزیر نجکاری کی زیرصدارت اجلاس (فوٹو: فائل)

PESHAWAR: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 10 پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلیے منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن عابد حسین بھایو کی زیرصدارت قومی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں پرائیویٹائزیشن پروگرام پر ہونیوالی حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کی طرف سے آن سائٹ وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سٹیل ملز کی بحالی کیلیے تمام مسائل دور کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ڈیٹ ری فنانسنگ کیلیے مقامی بینکوں کیساتھ حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری رواں مالی سال میں متوقع ہے، ڈسکوز کی بحالی کیلیے قائم ورکنگ گروپ اپنی تجاویز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کر چکا ہے، جبکہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 10 پاور سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلیے کنسیشن اور مینجمنٹ کنٹریکٹ ماڈل کی منظوری دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں