کویت میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ85فیصد اضافہ

مالی سال 2022 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 934.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا


APP July 28, 2022
مالی سال 2022 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 934.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر8.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 934.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 861.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔جون میں کویت سے ترسیلات زرکاحجم 85.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں