ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کا دعویٰ ہوا میں اُڑگیا

پنجاب کے کوچز عبدالرزاق،عمران اور ہمایوں فرحت کے پی ایل کیلیے ریلیز


Abbas Raza July 28, 2022
کراچی میں قومی نیشنل انڈر 19کپ کیلیے ’’متبادل بندوبست‘‘ کرلیا گیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کا دعویٰ ہوا میں اڑگیا۔

نیشنل انڈر19کپ کیلیے اسکواڈز کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے بڑے فخر سے بتایا گیا تھا کہ ہر ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا سربراہ کوئی سابق انٹرنیشنل کرکٹر ہوگا،ایونٹ میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب بلوز انڈر19کا ہیڈ اور ہمایوں فرحت کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا۔

سینٹرل پنجاب وائٹس کے ہیڈ کوچ عمران فرحت اور معاون محمد اشرف مقرر ہوئے،یہ ٹورنامنٹ مکمل بھی ہوچکا۔ دوسری جانب میزبان شہر کراچی میں بارشوں کی وجہ سے نیشنل انڈر19چیمپئن شپ کے 3روزہ میچز کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اب یہ مقابلے 30جولائی سے شروع ہوں گے،4روزہ فائنل 25سے 28اگست تک یوبی ایل اسپورٹس کملیکس میں کھیلا جائے گا۔

اس اہم ایونٹ سے قبل حیران کن طور پر عبدالرزاق،عمران فرحت اور ہمایوں فرحت کو کے پی ایل کیلیے ریلیز کردیا گیا،نیشنل انڈر 19چیمپئن شپ میں ٹیمیں اپنے ''نامور کوچز'' کے بغیر ہوں گی، متبادل بندوبست کے تحت سینٹرل پنجاب بلوز کے ہیڈ کوچ محمد اشرف، اسسٹنٹ عامر سجاد ہوں گے۔

سینٹرل پنجاب وائٹس کا ہیڈ کوچ منصور امجد کو مقرر کردیا گیا، معاونت اشرف علی کریں گے، ڈومیسٹک کرکٹ پر لیگ کو ترجیح دیتے ہوئے این اوسی جاری کرنے پر کرکٹ حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔