پشاور بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ شادی بیاہ کے جوڑوں پر کڑھائی کا کام کرتا تھا، پولیس
ISLAMABAD:
پشاور میں گلبرگ پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ شادی بیاہ کے جوڑوں پر کڑھائی کا کام کرتا تھا، عمر25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔
ملزم سہیل کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا ہے، ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
3 جولائی کو ریلوے کالونی میں ملزم نے دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 17 جولائی کو کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک بچی کا انٹرویو بھی کیا، انٹرویو کے دوران ٹیم کو اہم شواہد اور مدد ملی۔
ٹیم نے 50 سے زائد مشتبہ تصاویر کا معائنہ کیا، کیس میں 100 سے زائد افراد کا ڈین این اے لیا گیا جبکہ 200 کے قریب گھروں کی پروفائلنگ کی گئی۔