پاکستانی عوام پیار کرنیوالے ہیں یہاں آکرخوشی ہوئی مریلین انگریلو

دل میں اترنے والی کہانی پر فلم معاشرے میں تبدیلی لاسکتی ہے،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر


Umair Ali Anjum March 13, 2014
دل میں اترنے والی کہانی پر فلم معاشرے میں تبدیلی لاسکتی ہے،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر

ہالی ووڈکی فلم پروڈیوسرمریلین انگریلونے کہاہے کہ فلم کی کہانی اگردل میں اترجانے والی ہوتومعاشرے میں تبدیلی رونماکرسکتی ہے۔

کیونکہ فلم ایک مضبوط ہتھیارہے ۔ہم ہالی ووڈ میں اس ہتھیارکااستعمال کرتے وقت ذہن میں پوراخاکہ بناتے ہیں تاکہ وقت اورکام ضائع نہ ہو میں کرادروں میں فلم کی کہانی تلاش کرتی ہوں شایداسی لیے میراکام ہمیشہ آسان ہوجاتاہے اورلوگ اسے پسندکرتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پرنمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کاکہناتھاکہ پاکستان آکرخوشی ہوئی یہاں کے عوام پیارکرنے والے ہیں میں جب پاکستان آنے کے لیے اپنے گھر سے نکلی تھی تواسی وقت مجھے اندازہ ہوگیاتھاکہ میرا سفر اچھا رہے گا ۔

مجھے راستے میں ایک فیملی ملی ا ن سے میں نے جب گفتگوکی تومجھے ایسالگاکہ یہ ہمارے ہی لوگ ہیں اس فیملی نے مجھے اپنے گھرآنے کی دعوت دی اس رویئے کودیکھ کرحیرت بھی ہوئی اورخوشی بھی ہم پاکستان کے بارے میں جب میڈیاپردیکھتے ہیں یالوگ بتاتے ہیں توایسا لگتا ہے کہ جیسے یہاں دہشتگردی کے سواکچھ نہیں ہوتاجب کہ سچ اس سے بلکل منفرد ہے۔اس موقع پرہالی ووڈ کے ممتازفلم ڈائریکٹرٹیڈبران کا کہنا تھا کہ امریکا اورپاکستان کی عوام کوقریب لانے میں دونوں ممالک کے فنکاراہم کرداراداکرسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ٹیڈبران کاکہناتھاکہ بھارتی فلم انڈسٹری مزید سوسال بھی ہم جیساکام نہیں کرسکتی میں نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں اچھاکام کررہے ہیں مگرہم سے ان کاکوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔