عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کااضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برطانوی خبررساں ایجنسی


صباح نیوز July 30, 2022
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برطانوی خبررساں ایجنسی۔ فوٹو: فائل

کراچی: تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔

اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر،یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی)کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصدبڑھ کر99.21 فی بیرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں