کنسائمنٹ کی نیلامی میں جعلی دستاویزات پر ٹیکس چوری کا انکشاف

باسط نامی شخص نے اسٹیل شیٹ کی لاٹ خریدی، 1 کروڑ کے بجائے 1 لاکھ ٹیکس جمع کرایا


Ehtisham Mufti July 30, 2022
باسط نامی شخص نے اسٹیل شیٹ کی لاٹ خریدی، 1 کروڑ کے بجائے 1 لاکھ ٹیکس جمع کرایا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں کنسائمنٹ کی نیلامی میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بھاری مالیت کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں درآمدی کنسائمنٹ کی نیلامی میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بھاری مالیت کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے تاہم کلکٹریٹ کے حکام نے موصولہ خفیہ اطلاع پر جب نیلام شدہ مال کے دستاویزات کی چھان بین اور تصدیق کی تو اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ نیلامی کے بولی دہندہ عبدالباسط کی جانب سے ٹیکس چوری کی گئی ہے جس پر حکام نے بولی دہندہ عبدالباسط کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے تاکہ جعلسازی میں ملوث مزید ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ فروری 2020 میں اسٹیل شیٹس کے ایک کنسائمنٹ کا کیس کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں کلئیرنس کے لیے آیا تھا لیکن کنسائمنٹ کی کلیئرنس بعض وجوہات کی بناپر نہیں کروائی گئی اور مقررہ قانونی مدت پوری ہونے پر کلکٹریٹ کے حکام کی جانب سے کسٹمز ایکٹ کی شق 82 کے تحت مذکورہ کنسائمنٹ کی نیلامی مارچ 2022 میں کی گئی جس کی بولی میں کامیاب ہونے پر عبدالباسط نامی شخص نے ایک کروڑ روپے میں اسٹیل شیٹ کی لاٹ کی خریداری کی۔

انکم ٹیکس کی مد میں اسے 10فیصد کی شرح سے مزید ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی تھی لیکن کامیاب بولی دھندہ عبدالباسط کی جانب سے انکم ٹیکس کی مد میں صرف ایک لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں