عمران خان اقتدار میں آئے ڈالر 122 روپے سے 190 پر پہنچ گیا تھا وزیرخزانہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے آخری سال پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، وفاقی وزیر خزانہ


ویب ڈیسک July 30, 2022
—فائل فوٹو

THEKRI WALA: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122 روپے اور ملکی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا اور جب وہ گئے ڈالر 190 روپے اورملکی قرض 44 ہزار ارب روپے ہوگیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا عمران خان پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے طرف لے گئے اور انہوں نے آخری سال پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا ہے اورہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے، عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین بجٹ خسارہ چھوڑا ہے یہ بجلی کے شعبے میں 2500 اور گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا گردشی قرض چھوڑ کرگئے۔

 



انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں سے لے کر فارن فنڈنگ کیس تک 190 ملین پاؤنڈ چہیتوں کو دینے والے کو قوم پہچانتی ہے۔ فرح خان کے جواہرات کے قصوں نے بتادیا ہے چور، کرپٹ ، جھوٹا اور نااہل کون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔